ابنا: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج ختم کرنے کی اپیل کر دی ، ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور تشدد کے واقعات میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے گستاخانہ فلم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، مزید احتجاج کرنے والے ملکی امن کو تباہ کر رہے ہیں ۔ صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ وہ احتجاج میں تشدد کا عنصر شامل کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں ، کالعدم تنظیموں کے لوگ جھنڈے لیکر احتجاجی ریلیوں میں گھس آئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110